پشاور( پ ر) صوبائی وزیر برائے ریلیف و ابادکاری اقبال وزیر نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے ضرب عضب سے متائثرہ علاقے جوں ہی کئیر ہو جایئنگے متائثرین کو باعزت طریقے سے اپنے اپنے علاقوں میں واپس بھیجا جا ئے گا ۔ تاہم جب تک ان کو واپس نہیں کیا جائے گا ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی بھر پو ر کوشش کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بکاخیل ائی ڈی پیز کیمپ کے دورے کے موقع کیمپ عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے متائثرین کی مشکلات اور مسائل سے بخوبی اگاہ ہوں کیونکہ یہ سب کچھ میں نے اپنی انکھوں سے دیکھا ہے اور ہم بھی انہی حالات سے گذرے ہیں اس لئے کیمپ کے اندر جو بھی مسئلہ ہو متائثرین براہ راست یا پی ڈی ایم اے کے کیمپ مینجر کی وساطت سے کسی بھی وقت میرے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے متائثرین کو اپنا موبائل نمبر دیکر زور دیا کہ اپ لوگ کسی بھی وقت میرے دفتریا گھر بھی اسکتے ہیں اور اپ لوگوں پر کوئی روک ٹوک نہیں ہوگا ۔ اس سے پہلے کیمپ پہنچنے پر پاک فوج کے افسران کرنل مبشر ، میجر بلال ، کیمپ مینجرعمران وزیر اور کیمپ کے عمائدین نے اقبال وزیر کا استقبال کیا ۔ پاک فوج کے کرنل مبشر نے صوبائی وزیر کو کیمپ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور کیمپ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ جس میں کیمپ ہائی سکول ، کیمپ ہسپتال اور دیگر مقامات شامل ہیں صوبائی وزیر نے اس موقع پر کیمپ کے متائثرین میں سردی سے بچاؤ کا سامان جس میں گرم رضاعی ، پلاسٹک شیٹس اور دیگر سامان تقسیم کیا ۔ بعد میں کیمپ کے عمائدین کے ساتھ تفصیلی جرگہ ہوا جس میں کیمپ کے اندر متائثرین کے مشران نے ان کے سامنے متعدد مطالبات پیش کئے جس پر محمد ااقبال وزیر نے متائثرین کے مشران کو مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد انہوں نے پی ڈی ایم اے کے نئے تعمیر شدہ کیمپ افس کا افتتاح بھی کیا۔